[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل میں اپنے سفارت کاروں کو آمد ورفت میں احتیاط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی سفارت کاروں کو غیر ضروری نقل و حرکات سے پرہیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ انتباہ تہران اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔
شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد ایران اور مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملے کے پیش نظر امریکی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل میک کورلا نے صہیونی حکام سے ملاقات کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔
دراین اثناء نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے کہا ہے کہ جنرل کورلا نے سعودی عرب، عرب امارات، قطر اور عراق کے وزرائے خارجہ سے اپیل کی ہے کہ ایران کو اسرائیل کے بارے میں انتہائی قدم اٹھانے سے باز رہنے کا مشورہ دیں۔