عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی

[]

ریاض: سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے پرتگالی اسٹار عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدپر پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے اس موقع پر سفید لباس بھی زیب تن کیا اس وقت دنیا بھر میں مسلمان اپنا مذہبی تہوار عیدالفطر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں تو کرسٹیانو رونالڈو بھی اس تہوار میں شامل ہوگئے۔

رونالڈو نے عید کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک متبسم تصویر جاری کی ہے، جس میں وہ مسلمانوں کا روایتی سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اہل اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا۔”عید مبارک! اس خاص دن کے موقع پر آپ سب کو خوشیاں، امن اور سلامتی نصیب ہو“۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو مسلمانوں کے رنگ میں رنگے ہوں بلکہ اس سے قبل انہوں نے الشباب کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے فیصلہ کن گول کے بعد مبینہ طور پر عاجزی سے سجدہ شکر ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رونالڈو کی رمضان المبارک کے علاوہ عرب ثقافت، عربی زبان میں اظہار تشکر، انشا اللہ، سجدہ شکر سمیت کئی ایسی ویڈیوز اور پیغامات منظر عام پراآئے ہیں، جس نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔خیال رہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *