چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی عیدالفطر کی مبارک باد

[]

حیدرآباد _ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام مسلمان بھائیوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ریاست کے تمام مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ عیدالفطر خوشی سے منائیں اور اللہ کی رحمتیں حاصل کریں۔

 

اپنے پیغام میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ مسلمانوں سے رمضان کی عید خوشی سے منانے کی اپیل کی جاتی ہے، جو ایک مہینے کے سخت روزوں کے بعد اپنے تمام خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان یہ پیغام دیتا ہے انسانی خدمت تمام خدمات سے بالاتر ہے، سیکولرازم اور مذہبی ہم آہنگی کی ریاست کی علامت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ گنگا جمنا تہذیب کی علامت ہے اور ان کی حکومت مسلم اقلیتوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ اس کی ایک کڑی کے طور پر اقتدار میں آنے کے پہلے سو دنوں کے اندر حکومت نے پرانے شہر حیدرآباد میں میٹرو ریل لائن کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اقلیتوں کی بہبود کے لیے بجٹ میں مختص رقم میں اضافہ کیا تھا

 

۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی اقامتی اسکولوں ے ذاتی عمارتوں کی تعمیر کے لیے اراضی فراہم کی ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دعا کی کہ ریاست تلنگانہ خوشحال ہو اور تمام لوگ خوشی سے ایک ساتھ رہ سکیں

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *