عید مبارک! کل ملک بھر میں پڑھی جائے گی عید الفطر کی نماز، حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

[]

ہلال عید کے نظر آنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دینے کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے 30 روزے پورے ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو عیدا لفطر کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا نے لگے ہیں، جبکہ بہت سی ویب سائٹس عیدالفطر کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے پیغامات فراہم کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد شوال المکرم کی پہلی تاریخ کو عیدا لفطر منائی جاتی ہے۔ اسے بھائی چارے کا تہوار بھی کہا جاتا ہے جس میں ایک دوسرے کی اعانت کے علاوہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا بھی مقصود ہوتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *