[]
حیدرآباد6: تاریخی چارمینارجوحیدرآباد کی علامت سمجھاجاتاہے، اب سال بھر روشنیوں سے منوررہے گا۔ جس کا افتتاح ہفتہ کی شب مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جی کشن ریڈی نے کیا۔
واضح ہو کہ یہ روشنیاں ترنگے کے رنگوں سے مزین ہوں گی۔ جبکہ قومی تہوار ہوجیسے یوم جمہوریہ وغیرہ۔ مرکزی وزیر ریڈی نے اعلان کیاکہ روزانہ شام میں تاریخی چارمینارکوسال بھرروشنیوں سے منور رکھا جائے گا۔
کشن ریڈی نے کہاکہ اس پراجکٹ کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) نیشنل کلچرفنڈ(این سی ایف) اورانڈین آئیل فاؤنڈیشن (آئی اوایف) کے ذریعہ ٹورازم کومزیدفروغ دے گی۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ قلعہ گولکنڈہ، قلعہ ورنگل اور ہزار ستون ٹمپل کوبھی اسی طرح روشن رکھنے کے پراجکٹ کاعنقریب فیصلہ کیاجائے گا۔
مرکزی وزیر ریڈی نے یاددلایاکہ مذکورہ دونوں ہی شاہکاریونیسکوکی تاریخی ورثہ کی فہرست میں موجودہیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت میوزیمس کی تعمیرکیلئے اورپہلے سے موجود میوزیمس کواپ گریڈ کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔