سابقہ بیوی پر بے وفائی کا الزام شوہر کو 80 کوڑوں کی سزا

[]

کراچی: اپنی سابقہ بیوی پر بے وفائی / بدکاری کا جھوٹا الزام لگانے اور اس بیوی سے ہونے والی اولاد کو اپنی اولاد ماننے سے انکار کرنے والے کو کراچی سیشن کورٹ نے 80 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

پاکستان میں یہ سزا شاذونادر ہی سنائی جاتی ہے۔ ایڈیشنل ضلع و سیشن جج ملیر شہناز بوہیو نے ملزم فرید قادر کو کم ازکم 80 کوڑے لگانے کا حکم دیا۔ حدود آرڈیننس 1979 کے تحت یہ متنازعہ فیصلہ سنایا گیا۔

جج نے لکھا ہے کہ یہ بالکل واضح ہے کہ ملزم جھوٹا ہے اور اس نے من گھڑت الزام لگایا۔ جج نے کہا کہ وہ ضمانت پر رہا رہ سکتا ہے بشرطیکہ وہ پابندی سے عدالت میں حاضر ہوتا رہے اور ایک لاکھ روپے کا بانڈ داخل کرے۔

فرید قادر کی سابقہ بیوی کا کہنا ہے کہ فروری 2015 میں ہماری شادی ہوئی تھی اور ہم کم ازکم ایک ماہ ساتھ رہے۔ دسمبر 2015 میں فرید قادر کی بیوی کو لڑکی تولد ہوئی۔

شوہر نے نہ تو نان و نفقہ دیا اور نہ ہی وہ مجھے اور میری بچی کو اپنے گھر لے گیا۔ بعدازاں اس نے بچی کو اپنی اولاد ماننے سے انکار کردیا اور ڈی این اے جانچ کرانے کی درخواست داخل کی۔

یہ درخواست بعدازاں اس نے واپس لے لی۔ دوسری طرف فرید نے اپنی سابقہ بیوی کے الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ ہم دونوں صرف 6 گھنٹے ساتھ رہے۔ بعدازاں وہ چلی گئی اور کبھی واپس نہیں آئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *