دہلی شراب گھوٹالہ: کے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

[]

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے دیگر دلائل کے ساتھ یہ دلیل بھی دی تھی کہ کیس کے حقائق اور حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے تحت دی گئی رعایت کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے۔ ای ڈی کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل ایڈوکیٹ زوہیب حسین نے دلیل دی کہ اس دفعہ کا اطلاق ان خواتین پر نہیں ہوتا جو عوامی زندگی اور سیاست میں ہیں۔ ای ڈی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ کے کویتا دہلی شراب پالیسی کیس میں رشوت کے طور پر لی گئی رقم کے کلیدی آپریٹروں میں سے ایک تھیں۔ وکیل نے کہا کہ وہ نہ صرف رشوت کا بندوبست کرنے میں ملوث تھیں بلکہ فائدہ اٹھانے والی بھی تھیں۔ عدالت نے ای ڈی کے ان دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے کے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *