[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومت نے گذشتہ روز کئی مرتبہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اتوار کے دن مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ گولان میں ڈرون حملہ کیا جس میں صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
تنظیم کے مطابق مقبوضہ گولان میں یردون نامی ایک اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے صہیونی حکومت کو گذشتہ کئی مہینوں کے دوران طوفان الاقصی کی وجہ سے شدید اقتصادی نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اسرائیلی معیشت کے بارے میں جاری ہونےو الی ایک رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چھے مہینوں کے دوران اسرائیل کی معیشت کو 56 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔