[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدارتی انتخابات کے نزدیک ہونے کے ساتھ موجودہ صدر کو مختلف مشکلات پیش آرہی ہیں۔
امریکی جریدے نیوز ویک نے صدر جوبائیڈن میں موجودہ پوزیشن کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے۔
اخبار کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد صدر جوبائیڈن کی مقبولیت میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ غزہ کی جنگ میں فعال کردار ادا نہ کرنا ہے۔
غزہ میں فلسطینی عوام اور صہیونی حکومت کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ صدر جوبائیڈن کے رویے کے باعث امریکہ کو اندرونی اور بیرونی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔