لاوس سے 17 ہندوستانی ورکرس کی واپسی

[]

نئی دہلی: ہندوستان کے 17 ورکرس جنہیں لاوس میں غیر محفوظ اور غیر قانونی کام کے لئے راغب کیا گیا وطن لوٹ رہے ہیں، وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کو یہ بات کہی۔

انھوں نے معاملہ میں کامیاب کوششیں کرنے پر لاوس میں ہندوستانی ایمبسی کی ستائش بھی کی۔ انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی کی گارنٹی تمام کے لئے ملک اور بیرون ملک کام کرتی ہے۔

ہندوستان کے 17 ورکرس جنہیں لاوس میں غیر محفوظ اور غیر قانونی کام کے لئے راغب کیا گیا، وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ انھوں نے ہندوستانی ایمبسی کی ستائش کرتے ہوئے محفوظ واپسی میں تعاون پر لاوس کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر امور خارجہ نے جمعرات کو ہندوستانی شہریوں کو کمبوڈیا میں پرکشش روزگار کے مواقع کا وعدہ کرنے والے انسانی ٹرافیکرس کا شکار بننے کے خلاف چوکنا کیا تھا۔ وزارت نے ایک اڈوائزری میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں روز گار کے متلاشی ہندوستانیوں پر زور دیا تھاکہ وہ امکانی آجر کے پس منظر کی پوری طرح جانچ کریں۔

اڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ توجہ میں آیا کہ کمبوڈیا میں پرکشش روزگار کے جھوٹے وعدے کرنے پر ہندوستانی شہری انسانی ٹرافیکرس کے جال میں پھنس رہے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ کمبوڈیا کا روزگار کے لئے سفر کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو انتباہ دیا جاتا ہے کہ وہ مجاز ایجنٹس کے ذریعہ یہ سفر کریں۔ یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ کمبوڈیا میں امکانی آجر کے پس منظر کی تفصیلی جانچ کی جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *