[]
کڑپہ: سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے کروپا رانی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو خیر آباد کہنے کے 2 دنوں بعد جمعہ کے روز کانگریس میں شمولیت اختیا کرلی۔ صدر پردیش کانگریس اے پی وائی ایس شرمیلا کی جانب سے سے آج کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے بس یاترا کے آغاز کے موقع پر ڈاکٹر کروپا رانی اور ان کے شوہر رام ہون راؤ کانگریس میں شامل ہوگئے۔
شرمیلا ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر ڈاکٹر رانی کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کروپا رانی نے کہا کہ وہ، چیف منسٹر جگن کے ساتھ شمالی آندھرامیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کیلئے سخت محنت کی تھی مگر اس کے باوجود پارٹی میں انہیں نظر انداز کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر آنجہانی راج شیکھر ریڈی ان کے لئے بھگوان تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وائی ایس آر کو ان کی دختر شرمیلا میں دیکھ رہی ہیں۔ 2019 کے الیکشن سے قبل ڈاکٹر کروپارانی وائی ایس آر سی پی میں شریک ہوئی تھیں مگر اس کے باوجود پارٹی نے ان کی خدمات کو تسلیم نہیں کیا۔