اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے امکان سے امریکہ فکرمند

[]

واشنگٹن: دمشق میں ایک ایرانی سفارتی مرکز پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان ممکنہ مکمل جنگ کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔ یہ اطلاع وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے فاکس نیوز کو انٹرویو کے دوران دی۔

کربی نے جمعرات کو کہا کہ انہیں اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی ایرانی دھمکیوں پر گہری تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت جن چیزوں کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم اور صدر جو بائیڈن نے بات کی ہے ان میں سے ایک ایران کی جانب سے اسرائیل کے لئے ایک بہت ہی عوامی، بہت حقیقی خطرہ شامل ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *