[]
نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی شریک حیات بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے عدالت نے ایک کیس میں ان دونوں کی سزا معطل کردی ہے۔
توشہ خانہ کیس میں ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی 14۔ 14 سال کی سزا کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس مقدمہ کی اگلی سماعت عید کی تعطیلات کے بعد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات سے قبل پاکستان کی این اے بی عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو توشہ خانہ معاملہ میں 14۔14 سال کی سزا سنائی تھی اس کے ایک دن بعد شادی سے متعلق ایک اور معاملے میں ان دونوں کو 7۔7 سال کی اضافی سزا بھی سنائی گئی تھی
علاوہ ازیں سرکاری رازداری ایکٹ کے تحت قائم ایک خصوصی عدالت نے بھی عمران خان اور ان کے اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملک کی رازداری سے متعلق معاملے کی خلاف ورزی کے لیے 10 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔ تازہ طور پر توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی شریک حیات کو بہت بڑی راحت ملی ہے۔
Finally, the kangaroo trial conducted in the Toshakhana case has been rejected. Every case, every sentence has to be immediately cancelled as the letter by brave 6 judges have proved the interference in such cases involving both Imran Khan and Bushra Bibi. We demand the immediate… pic.twitter.com/T9EIAeRgC1
— PTI (@PTIofficial) April 1, 2024