حیدرآبادی نوجوان حافظ عمار احمد دار الشریعة اسلامک فائنانس کنسلٹنسی دبئی ، کے سی ای او مقرر

[]

حیدرآبادی نوجوان حافظ عمار احمد دار الشریعة اسلامک فائنانس کنسلٹنسی دبئ، کے سی ای او مقرر

 

حیدرآبادی شخصیات نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی نام روشن کرتے رہے ہیں۔چاہے وہ تعلیم کا شعبہ ہو یا کوئی اور، حیدرآبادی لوگ اپنی منفرد شناخت قائم کرتے ہیں، اسی طرح حیدرآباد کے ایک اسلامی و تحریکی فکر رکھنے والے خاندان کے نوجوان حافظ عمار احمد دار الشریعہ کے سی ای او مقرر کردئے گئے ہیں ،تین سال قبل ان کی غیر معمولی خدمات اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر، دار الشریعہ میں انہیں ڈپٹی سی ای او مقرر کیا گیا تھا اور اب انھیں سی ای او کی اہم ذمے داری تفويض کی گئی ہے۔ دار الشریعة دبئی اسلامک بنک کی ایک ذیلی کمپنی ہے اور اسلامک فائنانس کی دنیا میں ایک معتبر اور باوقار نام ہے جو پچھلے 17 سالوں سے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

 

عمار احمد، جناب مولانا حافظ رفیق احمد نظامی صاحب کے فرزند ہیں ذکری اسکول سوماجی گوڑا حیدرآباد سے عمار احمد نے اسکول کی تعلیم مکمل کی اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تکمیل حفظ قرآن کے بعد حافظ عمار احمد نے شہر حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم بی اے مکمل کیا، شریعہ اڈوائزی، شریعہ اڈیٹ اور قانون شریعت اور مالیتی قانون سے بھی کئ کورسز کی تکمیل بھی کی ہے۔۔

عمار احمد سترہ برس سے اسلامی بنکس میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اسلامی فینانس میں خدمات سرانجام دینے کے دوران عمار احمد نے بحرین، عمان، قطر، الجزائر، افغانستان، کازاکستان نیدرلینڈز، برطانیہ، افریقہ، اور سعودی عرب، مصر سمیت کئی ممالک کے بنک اور مالیاتی ادارے، اور اسلامی بنکنگ سے متعلق موضوعات پر کنسلٹنسی اور ٹریننگ جیسی اہم خدمات انجام دی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *