روس: داغستان میں دہشت گردی کے شبہ میں تین افراد گرفتار

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی ذرائع نے جمہوریہ داغستان میں تین افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے جو دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

روسی قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے انفارمیشن سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ خصوصی دستوں نے مکاچکلا اور کاسپیسک کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

مذکورہ خبری ذریعے کے مطابق روس کی انسداد دہشت گردی کی قومی کمیٹی کے انفارمیشن سینٹر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ داغستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران دہشت گردی کے جرائم کا ارادہ رکھنے والے تین مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: مجرموں کے ٹھکانے کے معائنے کے دوران خودکار ہتھیار، گولہ بارود اور ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ دریافت ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *