شکیل بن حنیف اور اسکے متبعین شکیلی دائرہ اسلام سے خارج ہیں، انہیں مساجد سے دور رکھا جائے: مفتی ابوالقاسم نعمانی

[]

انہوں نے فرمایا کہ چونکہ رمضان کے آخری عشرے میں مسلمان مساجد میں اعتکاف کرتے ہیں، لہٰذا اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شکیلیوں کی ایک بڑی تعداد مختلف مساجد میں اعتکاف کے نام پر مقیم ہو جاتی ہے، ان کی ظاہری دینداری سے لوگ متاثر ہو جاتے ہیں لیکن درحقیقت یہ اپنے فتنے کی دعوت و تبلیغ کرتے ہیں، لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور سادہ لوح مسلمانوں کو شکیل بن حنیف کے مہدی و مسیح ہونے پر قائل کر لیتے ہیں۔

انہیں حالات کے پیش نظر متولیان مساجد، ائمہ کرام، علماء عظام اور جماعت کے ذمہ داران سے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے اپیل کی کہ وہ کسی بھی انجان آدمی کو اپنی مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہ دیں، بلکہ پوری تحقیق اور شناخت نامہ دیکھ کر ہی اجازت دیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *