ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے: اُدھوٹھاکرے

[]

نئی دہلی: شیوسینا(یوبی ٹی) سربراہ اُدھوٹھاکرے نے اتوار کے دن نئی دہلی میں انڈیا بلاک ریالی میں دعویٰ کیاکہ ملک آمریت کی سمت بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کردیں۔ رام لیلا میدان میں ریالی سے خطاب میں انہوں نے بی جے پی پرتنقید کی اور کہا کہ ہم یہاں انتخابی مہم کے لئے نہیں آئے ہیں‘ ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے اکٹھا ہوئے ہیں۔

انہوں نے سوال کیاکہ یہ کیسی حکومت ہے جو الزامات لگاگر لوگوں کو جیل بھیج دیتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب ہماری دو بہنیں لڑرہی ہیں تو بھائی پیچھے کیسے رہ سکتا ہے۔ ہم یہاں اپنی بہنوں کلپنا جی اور سنیتا جی کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔

 ادھو  ٹھاکرے نے کہا ں کہ نہ صرف ہم بلکہ سارا ملک کلپنا جی اور سنیتاجی کے ساتھ ہے۔ سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا نے کہا کہ بی جے پی والے 400پار نشستوں کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سارے ملک سے کہناچاہتا ہوں کہ ایک پارٹی کی حکومت ملک کیلئے خطرناک بن چکی ہے۔

 مضبوط ملک کیلئے مخلوط حکومت درکار ہے جو تمام ریاستوں کا احترام کرے۔ ادھوٹھاکرے نے تمام کسانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کردیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *