ہسارنگا‘ آئی پی ایل 2024 سے باہر، سن رائزرس حیدرآباد کو بڑا چھکا

[]

حیدرآباد: سن رائزرس حیدرآباد کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف اہم میچ میں میدان میں اترنے سے پہلے ہی بڑا دھکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2024 سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہسارنگا کی ایڑی میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے وہ انڈین پریمیر لیگ کے 17ویں سیزن میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔

ہسارنگا کا باہر ہونا حیدرآباد کیلئے ایک بڑا دھکا ہے کیونکہ ہسارنگا ایسی پچ پر اپنا جادو دکھا سکتے تھے جو اسپنرز کیلئے مددگار تھی۔ اس کے علاوہ ہسارنگا کا ہندوستانی پچوں پر ریکارڈ مضبوط ہے۔ اس کے ساتھ وہ جارحانہ بیاٹنگ کیلئے بھی جانے جاتے ہیں۔

ان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد حیدرآباد کا اسپن بولنگ اٹیک اور بھی کمزور ہوگیاہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے ہسارنگا کو بہت سستی قیمت پر اپنی ٹیم میں شامل کیاتھا۔

 حیدرآباد کی ٹیم منی نیلامی میں ہسارنگا کو صرف 1.5 کروڑ روپے میں خریدنے میں کامیاب رہی۔ اس سے پہلے سال 2022 میں، رائل چیلنجرز بنگلور نے ہسارنگا کیلئے 10.75 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *