[]
اترپریدیش کے سینئر سیاست دان مختار انصاری کی آج ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین انجام دی گئیں ۔مختار انصاری کو غازی پور میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ لیکن پولیس اس وقت مختار انصاری کی مفرور بیوی افسا انصاری کا انتظار کر رہی تھی۔ افسا انصاری یوپی پولیس کی لیست میں شامل ہیں۔ لیکن وہ قبرستان نہیں آئی۔ مختار انصاری کی میت کو کالی باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انھیں اپنی والدہ کی قبر کے پاس دفن کیا گیا۔ ہزاروں افراد جلوس جنازہ میں شرکت کی اور بڑی تعداد میں قبرستان پہنچے ۔ انصاری کے بھائی اور بیٹے نے جنازے میں شرکت کی۔
افسا انصاری کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔ ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔ وہ تقریباً ایک سال سے فرار ہے۔ وہ گھریلو خاتون ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور اس کے خلاف تین اہم مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضے کے دو مقدمات درج ہیں۔ 31 جنوری 2022 کو ان کے خلاف جنوبی ٹولہ پولیس اسٹیشن میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سیاست دان مختار انصاری، جو پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، جمعرات کی رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ آج ان کی تدفین پرامن طریقے سے انجام پائی۔
एक राजनेता का अंत ही नहीं एक युग का अंत हो गया।
मुख्तार अंसारी अमर रहें।
विनम्र श्रद्धांजलि#MukhtarAnsari pic.twitter.com/Q4Xhl249js— Akhilesh Yadav (@riteshyadavsp) March 30, 2024
शेरे पूर्वांचल गरीबों के मसीहा मुख़्तार अंसारी जी का अंतिम दर्शन..#MukhtarAnsari pic.twitter.com/38AFjzJNYi
— Akhilesh Yadav (@riteshyadavsp) March 30, 2024