[]
نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی سفارت خانے کی قائم مقام نائب سربراہ گلوریا باربینا کو طلب کیا تھا۔ یہ ملاقات 30 منٹ سے زیادہ جاری رہی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کے تبصرہ کو ‘نامناسب’ قرار دیتے ہوئے، ہندوستان نے جمعرات کو کہا کہ اسے اپنے آزاد اور مضبوط جمہوری اداروں پر فخر ہے اور وہ کسی بھی قسم کے غیر ضروری بیرونی اثر و رسوخ سے ان کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیجریوال کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔