[]
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’میں نے اے آئی اور اس کے خطرات پر ماہرین سے بات چیت کی ہے۔ میں نے مشورہ دیا کہ غلط معلومات کو روکنے کے لیے ہمیں اے آئی سے تیار کردہ مواد کے واٹر مارکس سے شروعات کرنی چاہیے۔ اے آئی سے تیار کردہ مواد کے مناسب ذرائع کا بھی ذکر کیا جانا چاہیے۔‘‘
وزیر اعظم نے گیٹس سے کہا، ’’کوئی لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے میری آواز کا غلط استعمال بھی کر سکتا ہے اور اس طرح کے ڈیپ فیک ایک ہنگامہ کھڑا کر سکتے ہیں۔ ہمیں ڈیپ فیک کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘