[]
دہلی کیپیتلز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پہلے 2 وکٹیں بھی جلدی سے گنوا دیں۔ اسکور 30 رنز تک مچل مارش اور رکی بھوئی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس دوران ڈیوڈ وارنر نے 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت نے 26 گیندوں میں 28 رنز بنائے، لیکن ڈی سی کو فتح تک نہ پہنچا سکے۔ دہلی کو آخری 24 گیندوں میں 60 رن درکار تھے لیکن پھر اشون نے 17 ویں اوور میں 19 رن دے دیئے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ میچ پلٹ جائے گا اور ٹرسٹن اسٹبس کی 23 گیندوں میں 44 رنز کی اننگز نے ڈی سی کی جیت کی امیدیں بڑھا دیں۔ اس دوران سندیپ شرما نے 19ویں اوور میں 15 رنز دیے جس کی وجہ سے دہلی آخری اوور تک میچ میں چھائی رہی۔ ڈی سی کو آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے، لیکن اویش خان نے اچھی گیند بازی کی اور راجستھان کو 12 رنز سے جیتنے میں مدد دی۔