ایران آئل اینڈ گیس ایکسپو میں دو سو پچاس سے زائد غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی

[]

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ غلام رضا جمالی نے کہا کہ روس، چین، جرمنی، فرانس، جاپان، کینیڈا، اٹلی، ترکی، بیلاروس، ہندوستان، آسٹریا، ارجنٹائن وغیرہ جیسے ممالک 28ویں ایران بین الاقوامی تیل، گیس ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل نمائش میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور تیل کی صنعت کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی تقریباً 1500 ملکی کمپنیاں اپنی تازہ ترین مصنوعات اور ایجادات پیش کریں گی جو دنیا کی توانائی اور تیل کی صنعت کے مستقبل کا تعین کریں گی۔

رضا جمالی نے اس نمائش کو توانائی کی سب سے بڑی تقریب قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ نمائش ایران کی آئل انڈسٹری کی اہم ترین نمائش ہے جس میں نیشنل ایرانی گیس کمپنی اور نیشنل ایرانی آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی شامل ہیں اور ایران کی نیشنل پیٹرو کیمیکل کمپنی کے ساتھ ساتھ ایران اور دنیا بھر سے آئل انڈسٹری کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش کا انعقاد ملکی اور عالمی سطح پر تیل کمپنیوں کے تعاون کا ایک بہترین موقع ہے جس میں تیل اور گیس سے متعلقہ صنعتوں کے میدان میں اہم عالمی صورت حال سے آگاہ ہونے کے علاوہ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی منڈیوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی آئل انڈسٹری اعلی صلاحیتوں، اپ اسٹریم، مڈ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم کے شعبوں میں مناسب مارکیٹ ہونے کے پیش نظر، یہ ایونٹ کمپنیوں کے درمیان معاہدوں، سرمایہ کاری اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

28ویں بین الاقوامی ایران آئل اینڈ گیس ایکسپو 8 سے 11 مئی تک تہران انٹرنیشنل فیئر گراؤنڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔

یہ نمائش ایران کی متعلقہ صنعتوں میں سب سے مشہور بین الاقوامی تقریبات میں سے ایک ہے اور یہ کاروباری اداروں، مینوفیکچررز، سپلائرز، کمرشل میڈیا اور متعلقہ شعبوں کے دیگر کارکنوں کے لیے اپنی مصنوعات، خدمات، ٹیکنالوجیز اور کاروباری خیالات کو نمائش کے لیے پیش کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *