تلنگانہ کے نرمل ضلع میں عاشق اور معشوقہ نے کرلی خودکشی

[]

نرمل _ 28 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسرریلوے اسٹیشن میں عاشق اور معشوقہ نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات پیش آیا۔ ان افراد نے پلیٹ فارم سے ناگر سرسول ایکسپریس ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔ مقامی افراد کی اطلاع کے ساتھ ہی ریلوے پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

پولیس نے لڑکی کے گلے میں موجود شناختی کارڈ کے ذریعہ اس کی شناخت نظام آباد ضلع کے ایک پرائیویٹ کالج کی ڈگری کی طالبہ نندیتا کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کا تعلق نظام آباد شہر  سے ہے اور ان کی شناخت 28 سالہ پراوین ساکن قلعہ روڈ اور 20 سالہ نندیتا ساکن سینتا رام نگر کالونی کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس انتہائی اقدام کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *