ویڈیو: چنگی چرلہ میں قانون کی کھلی خلاف ورزی، سنگھ پریوارکے آگے پولیس اور انتظامیہ بے بس نظرآتاہے!

[]

حیدرآباد: رچہ کنڈہ پولیس میڈی پلی میں سنگھ پریوار کے آگے بے بس اور مجبور نظر آرہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب معصوم ومجبور نوجوانوں کے خلاف پولیس سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کررہی ہے۔

پانچ نوجوانوں کوتوگرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید 10 کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمان اورارکان اسمبلی سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ 4گھنٹوں تک بھاری تعدادمیں ریالیاں نکالی۔

آج بھی ریلنگ توڑکر بھاری ہجوم چنگی چرلہ میں داخل ہوا اور پولیس سنگھ پریوار کے سامنے مجبور اور لاچار نظرآرہی تھی۔ یہ سب پارلیمانی انتخابات کے پیش نظرنفرت کی آگ لگائی گئی ہے۔ وجہ کیا تھی صرف عبادت گاہ کے قریب نفرت انگیز گانازورکی آوازمیں لگایاگیا تھاجس پر چند نوجوانوں نے اعتراض کیاتھا۔

اعتراض کے خلاف اتنابڑاموضوع بنایاگیا جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔پولیس میڈی پلی نے نوجوانوں کے خلاف اقدام قتل اور ایس ٹی ایس سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ کسی نوجوانوں نے جھگڑے میں چاقو کا استعمال کیاہی نہیں اور نہ ہی چاقو سے کوئی زخمی ہوا۔

اس کے علاوہ خواتین نے ہی نوجوانوں پر حملہ کیا۔ذرائع نے کہاکہ رچہ کنڈہ پولیس سنگھ پریوار کے دباؤ میں کام کررہی ہے اس طرح محسوس ہورہاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بات چیت سے مسئلہ کوحل کردیا جاسکتا تھا۔ پولیس پہلے سنگھ پریوار کے کارکنوں کو چھوٹ دیدی اوراب ایک طرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔

آج بی جے پی قائد بنڈی سنجے کی نگرانی میں ہزاروں کی تعداد میں سنگھ پریوار کے کارکنوں نے چنگی چرلہ میں جمع ہوگئے اور روکاوٹیں توڑکر اندر داخل ہوگئے۔ اس موقع پر بھی پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی۔پولیس گزشتہ 4دنوں سے سنگھ پریوار کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈروس جو الیکشن ضلع آفیسر بھی ہیں وہ کس طرح خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ہزاروں کی تعداد میں نوجوان چنگی چرلہ میں بی جے پی قائدین کی نگرانی میں جمع ہورہے ہیں۔ان کے خلاف کوئی کارروائی تک نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی مداخلت کی جارہی ہے۔

کیاچنگی چرلہ ریاست تلنگانہ سے باہر ہے۔ذرائع نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کانگریس کی ہے لیکن سنگھ پریوار کا راج نظرآرہا ہے اورپولیس بھی سنگھ پریوار کے اشاروں پر کام کررہی ہے اور پولیس نے کرائم نمبر 350/2024 میں 15 بچوں کے خلاف سخت ترین مقدمہ درج کرلیااور 5 بچوں سید کلیم‘پٹھان عامر‘شیخ حمید‘ سید علی اور اسلم کوگرفتار کرلیااوران کے خلاف 295A‘ 354‘307‘324‘1481‘142‘ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

بتایاگیاہے کہ چندیوم قبل اسی طرح کا ایک واقعہ کیسرا میں بھی پیش آیا تھا لیکن رچہ کنڈہ پولیس نے اس واقعہ کومبینہ دبادیاتھا۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *