دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

[]

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی قائد دلیپ گھوش اور کانگریس قائد سپریہ شریناتے کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور کنگنا رناوت کے خلاف ان کے نامناسب ریمارکس پر نوٹس وجہ نمائی جاری کی۔

کنگنا رناوت کو بی جے پی نے ہماچل پردیش کے حلقہ لوک سبھا منڈی سے میدان میں اتارا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کے ریمارکس غیرمہذب ہیں۔ اس نے کہا کہ پہلی نظر میں دونوں کے ریمارکس سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران وقار کو ملحوظ رکھیں۔ دونوں قائدین سے کہا گیا کہ وہ 29 مارچ کی شام تک نوٹس وجہ نمائی کا جواب داخل کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *