غزہ پر اسرائیلی حملے میں 22 فلسطینی شہید

غزہ: جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک صحافی سمیت کم از کم 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ غزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کا خطرہ ہے جس سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

محکمہ صحت کے افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔

غزہ میں شہری دفاع کے رضاکاروں نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں لوگوں کے ایک گروپ اور ایک مکان کو نشانہ بناکر کیے گئے فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں سات افراد مارے گئے۔

جنوبی غزہ کے خان یونس میں، ناصر اسپتال کے طبی حکام نے بتایا کہ شہر میں متعدد مقامات پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کے بعد چار لاشیں نکالی گئیں۔

وسطی غزہ کے النصیرات میں واقع العودہ اسپتال نے توپ خانے کی گولہ باری اور ڈرون حملوں سے الغد ٹی وی کے صحافی سعید نبھان سمیت تین افراد کی ہلاکت اور چھ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *