[]
کانگریس کے صدر نے مزید کہا کہ سیاست سے قطع نظر ہم ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے ایک ساتھ ہیں۔ حالانکہ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ چین کا رویہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ’لال آنکھیں‘ دکھانے والی کارروائی نہ کرنے اور چین کو کلین چٹ دینے کا نتیجہ ہے۔ کانگریس صدر نے دعویٰ کیا کہ چاہے وہ اروناچل پردیش کی سرحد کے قریب گاؤں بسانا ہو یا سرحد کے قریب رہنے والے ہمارے لوگوں کا اغوا کرنا ہو، مودی حکومت کی ’پلیز چائنا پالیسی‘ (چین کو خوش کرنے کی پالیسی) نے اروناچل پردیش کی ضمن میں ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لداخ کے علاوہ اروناچل پردیش میں بھی ’مودی کی چائنیز گارنٹی‘ چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو چین کے دعووں کی سختی سے تردید کرنی چاہئے۔