[]
اپنی پوسٹ میں پپو یادو نے مزید لکھا ہے کہ پور نیہ سیمانچل کوسی میں مجھے مل رہے عوامی تعاون سے بی جے پی ڈری ہوئی ہے۔ مجھے اپنی فکر نہیں ہے، پورنیہ اور ملک میں مکمل تبدیلی کے لیے سب کچھ قربان! میری سیکورٹی سے کھلواڑ بی جے پی و جے ڈی یو کو بہت بھاری پڑےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بیما بھارتی کے آر جے ڈی میں شامل ہونے اور لالو یادو کے ذریعے انہیں پورنیہ سیٹ سے ٹکٹ دیے جانے پر پپو یادو ناراض تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مر جائیں گے تو بھی کانگریس نہیں چھوڑیں گے، دنیا چھوڑ دیں گے، پورنیہ نہیں چھوڑیں گے۔