چلتی بائیک پر کھڑے ہوکر بوائے فرینڈکو رنگ لگانے والی لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟ (وائرل ویڈیو)

[]

لکھنؤ: ہولی کے موقع پر لوگوں کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ صرف 14 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایک لڑکی چلتے اسکوٹر پر کھڑی ہولی کھیلتی نظر آرہی ہے، لیکن اگلے ہی لمحے اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے، وہ شاید زندگی بھر نہیں بھولے گی۔ مکمل ویڈیو دیکھیں۔

وائرل ہونے والا یہ ویڈیو اتر پردیش کے نوئیڈا سے بتایا جا رہا ہے، جس میں ایک شخص سکوٹر چلاتے ہوئے نظر آ رہا ہے، جب کہ ایک لڑکی اس کے پیچھے سیٹ پر کھڑی ریل بناتی دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کس طرح چلتی اسکوٹر پر ہولی کھیل رہی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی سکوٹر چلانے والے شخص کے چہرے پر رنگ لگاتی نظر آرہی ہے لیکن اگلے ہی لمحے ریل کرتے ہوئے لڑکی سڑک کے بیچوں بیچ چاروں چوکوں پر گر پڑی۔

اس طرح کچھ لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے دوسرے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ نوئیڈا پولس نے ہولی کے دن اسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ مدھر سنگھ نامی صارف نے اپنے ایکس ہینڈل سے ویڈیو پوسٹ کی اور نوئیڈا ٹریفک پولیس کو ٹیگ کیا اور شکایت درج کرائی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *