مودی شاندار اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری میعادکیلئے تیار:کشن ریڈی

[]

حیدرآباد: مرکزی وزیر وتلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ نریندر مودی شاندار اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری میعاد حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔عنبرپیٹ اسمبلی حلقہ میں نلہ کنٹہ علاقہ میں اپنے دورہ کے دوران ریڈی نے سکندرآباد پارلیمانی حلقہ میں جلد ہی انتخابی مہم شروع کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا ”میں عنبرپیٹ کا ایک قابل فخر نمائندہ ہوں۔ عنبر پیٹ کے عوام نے سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر عہدہ سنبھالنے سے پہلے مجھے تین بار ایم ایل اے کے طور پر اپنا خط اعتماد دیا۔سکندرآباد پارلیمنٹ کے تمام حصوں میں زبردست جذبات ہماری قیادت کے حق میں ہیں“۔

انہوں نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ اور متعدد اصلاحات کے بعد 2019 میں بی جے پی کی 302 سیٹوں سے 370 سیٹوں تک متوقع اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے 400 نشستوں پر کامیابی کا یقین ظاہر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے کیلئے نہیں ہیں۔ عوام نے پہلے ہی نریندر مودی کو ان کی تیسری مدت کے لئے منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *