[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور صہیونی حکام کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے جنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صہیونی کابینہ کی پالیسی شکست سے دوچار ہوچکی ہے اسی لئے نتن یاہو کو برطرف کرکے جلد انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کو درپیش بحران حل کیا جائے۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تاہم مستقل جنگ بندی کا لفظ شامل کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔