آرسی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی

[]

ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں اوپنر جونی بیرسٹو آٹھ رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ نے اننگ کو سنبھالا۔ نویں اوور میں میکسویل نے پربھسمرن سنگھ کو انوج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ سنگھ نے 17 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگ کھیلی۔ شکھر دھون نے 37 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ لیام لیونگسٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیتیش شرما نے 20 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں سراج نے آؤٹ کیا۔ سیم کرن نے 17 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 21 رن اور ہرپریت برار دو رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *