امریکہ میں پہلی مرتبہ امول کا تازہ دودھ دستیاب

[]

نئی دہلی: پہلی مرتبہ امول کا تازہ دودھ ہندوستان کے باہر دستیاب ہوگا۔ گجرات کوآپریٹیو ملک مارکٹنگ فیڈریشن آئندہ ایک ہفتہ میں امریکہ میں این آر آئیز اور ایشیائی باشندوں کے لئے 4 قسم کا دودھ لانچ کررہی ہے۔

فیڈریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر جین مہتا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم کئی دہوں سے ڈیری پراڈکٹس برآمد کررہے ہیں۔ پہلی مرتبہ ہم ملک کے باہر فریش ملک لانچ کررہے ہیں۔

اس کے لئے ہم نے 108 سال پرانی کوآپریٹیو مشی گن ملک پروڈیوسرس اسوسی ایشن سے معاہدہ کیا ہے۔

دودھ کا کلیکشن اور پراسیسنگ مشی گن ملک پروڈیوسرس اسوسی ایشن کرے گی جبکہ گجرات کوآپریٹیو ملک مارکٹنگ فیڈریشن امول فریش ملک کی مارکٹنگ اور برانڈنگ کرے گی۔

امریکی مارکٹ میں اندرون ایک ہفتہ امول تازہ‘ امول گولڈ‘ امول شکتی اور امول سلم دودھ دستیاب ہوجائے گا۔ یہ دودھ نیویارک‘ نیوجرسی‘ شکاگو‘ واشنگٹن‘ ڈلاس اور ٹیکساس میں ملے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *