فلسطین میں انسانیت سوز مظالم دنیا کی خود ساختہ مہذب اقوام کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 148ویں بین الپارلیمانی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی جمہوریت اور عالمی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے،ماہ رمضان میں بے بس فلسطینی بچوں، خواتین، بزرگوں، نوجوانوں اور نہتے افراد پر اسرائیلی بربریت اور انسانیت سوز مظالم دنیا کی خود ساختہ مہذب اقوام کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال غزہ سے لے کر کشمیر کی وادیوں تک عالمی اداروں کی ناک کے نیچے جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، چاہے یہ دہشتگردی انفرادی یا ریاستی ہو۔

پاکستانی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل اور بھارت دہشتگرد ریاستیں ہیں جو فلسطینیوں اور کشمیر کے مظلوم عوام پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں،غزہ کے حالیہ واقعات کلی طور پر نسل کشی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں،کشمیر میں شہریت کے حقوق سے محروم کیے جانے سے لے کر، خواتین کی بے حرمتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے تک دہلی سرکار کی فسطائیت دنیا کے سامنے ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسلم دنیا کو ادراک کرنا ہو گا کہ مسلمانوں کی نسل کشی میں نتن یاہو اور مودی سرکار کا باقاعدہ گٹھ جوڑ ہے،پارلیمان، عوام کی حقیقی آواز ہیں،مغربی حکومتیں اپنے عوام کے جذبات کے بر خلاف اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہیں۔سپیکر نے کہا کہ پارلیمانوں کو اپنے عوام کی آواز بننا چاہئے،پارلیمانی سفارتکاری سے دنیا میں امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *