[]
حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سے تاحال انفورسمنٹ ٹیموں نے ایک کروڑ73 لاکھ60 ہزار 800 روپے کی غیر محسوب رقم کو ضبط کرلیا ہے جبکہ 23 لاکھ 60 ہزار 946 روپے مالیت کی غیر قانونی شراب بھی ضبط کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی رات 6بجے سے ہفتہ کی صبح6بجے تک 87لاکھ 69ہزار روپے نقد رقم اور 4لاکھ55ہزار 875 روپے مالیت کی 94.05 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔
جبکہ فلائنگ اسکواڈ ٹیموں نے حیدرآباد میں 97 لاکھ 29 ہزار روپے نقد رقم، پولیس کی ٹیموں نے 74لاکھ81 ہزار 800 روپے نقد رقم، اسٹائسٹکس سروے لائن ٹیموں نے ایک لاکھ50ہزار روپے نقد رقم اور23لاکھ 61 ہزار 964 روپے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کی ہے۔
31افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور 32 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نقد رقم اور دیگر اشیاء کی ضبطی سے متعلق57 شکایتیں وصول ہوئی جنہیں تحقیقات کے بعد حل کیا گیا اور40ایف آئی آر درج کئے گئے۔