کئی اضلاع میں بارش، کچے آم اوردھان کی فصلوں کو نقصان

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے بعض اضلاع میں زوردارآندھی کے ساتھ بارش کے نتیجہ میں کچے آم اوردھان کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔کریم نگر، عادل آباد کے ساتھ ساتھ نظام آباد میں بیشترمقامات پر بارش ہوئی جس کے سبب بجلی کے پولس اوردرخت کئی مقامات پر گرپڑے۔

کاماریڈی میں بجلی گرنے سے بعض مویشیوں کی موت بھی ہوگئی۔راجنا سرسلہ ضلع کے ون پلی، گجنا پلی میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی اوردھان کی فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔

نظام آباد ضلع کے سری کونڈا، دھرپلی،اندول وائی، ڈچپلی اوردیگرمنڈلوں میں بھی بارش ہوئی۔جگتیال ضلع کے کورٹلہ منڈل میں کل شب ہوئی اچانک بارش سے آم کی فصلوں کو نقصان پہنچا جس پر کسانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

ضلع بھر میں سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ضلع کاماریڈی کے بھکنور، دوماکونڈ،ماچاریڈی،راجم پیٹ،لنگم پیٹ، گاندھاری،بی بی پیٹ اور راماپیٹ منڈلوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔تاڑوائی منڈل کے برہماجی واڑی گاوں میں بجلی گرنے سے دوگائیوں اور دو بھینسوں کی موت ہوگئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *