[]
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کاشیڈولجاری کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار
موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ جبکہ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت جون میں الگ الگ تاریخوں میں ختم ہو رہی ہے۔
پچھلی بار لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 10 مارچ کو ہوا تھا اور 11 اپریل سے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی انتخابی نتائج واضح ہوگئے تھے۔