بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کے گھر پرای ڈی کا دھاوا

[]

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات سے قبل حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی دیکھی جارہی ہے۔ دہلی شراب گھوٹالہ کے معاملہ میں ای ڈی نے بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی قیام گاہ پر دھاوا کیا ہے۔ ای ڈی نے بنجارہ ہلز میں کویتا کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔

کے کویتا کے گھر پر دھاوے کے موقع پر عہدیداروں نے خاندان کے کسی بھی فرد یا دیگر افراد کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انفورسنمٹ ڈائرکٹوریٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر کی قیادت میں 10 عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم کے کویتا کے گھر پہنچی ۔ اس کے علاوہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر سیکوریٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔

واضح رہے کہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ اور سابق ڈپٹی چیف منسٹرمنیش سسوڈیا عدالتی حراست میں ہیں اور ای ڈی اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *