[]
نئی دہلی: ریاست تملناڈو کے بعد اب کیرالہ حکومت نے بھی ریاست میں شہریت ترمیم قانون نافذ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پینارائی وجین نے واضح کیا کہ ’کیرالہ میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا مرکزی حکومت کی جانب سے پورے ملک میں ’سی اے اے‘ نافذ کرنے کا اعلان گزشتہ دنوں کیا جاچکا ہے لیکن بعض ریاستیں اس کے حق میں نہیں ہیں۔ کیرالہ کے چیف منسٹر نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ
ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’کیرالہ میں شہریت ترمیمی قانون نافذ نہیں کیا جائے گا۔‘‘