صیہونی حکومت کو کسی بھی بین الاقوامی فورم کا رکن بننے کا حق نہیں ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: اقوام متحدہ سے منسلک ادارے نے اعلان کیا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کے حملوں میں اس ادارے کے کم از کم 165 ملازمین جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

اب تک اس ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد مراکز اور اسکولوں پر بمباری کی جا چکی ہے، جن میں سے کچھ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ جب کہ غزہ میں اقوام متحدہ سے منسلک مراکز میں محفوظ مقامات کی تلاش میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ایسی حکومت جو بین الاقوامی انسانی اداروں، ان کے مشنز اور خدمات حتیٰ کہ ان کے ملازمین کی جانوں کی بھی قدر نہیں کرتی اور گزشتہ 5 ماہ میں تقریباً 9,000 فلسطینی خواتین اور 12,500 بچوں کو قتل کر چکی ہے، اسے خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق انسانی حقوق کے بین الاقوامی ایوانوں اور میکانزم کا رکن بننے اور رہنے کا کوئی حق نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *