تلنگانہ میں اب نئی گاڑیوں کا TG سے رجسٹریشن (تفصیلی خبر)

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں اب نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن میں ٹی جی (TG) کا استعمال ہوگا۔ کیونکہ ریاست کی نئی کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے مخفف کو ٹی ایس سے ٹی جی میں تبدیل کردیا ہے۔

مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے اس سلسلہ میں گزٹ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ ماہ ریاست ”تلنگانہ“ کے مخفف کو ٹی ایس (تلنگانہ اسٹیٹ) سے ٹی جی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تشکیل تلنگانہ کے بعد2014 میں ٹی آر ایس حکومت نے ریاست کے مخفف کے طور پر ٹی ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کانگریس حکومت نے کہا کہ پیشرو بی آر ایس حکومت نے کسی قانون، قواعد اور منطق کے بغیر اپنی طرف سے ٹی ایس کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر ریونت ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو وہ اس مخفف کو تبدیل کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی جی کو ٹی ایس سے تبدیل کیا جائے گا۔ ٹی ایس، ٹی آر ایس کیلئے مناسب دکھائی دیتا ہے۔ ملک کی کسی دوسری ریاست میں گاڑی کے رجسٹریشن کے نمبرمیں حروف تہجی کے جزومیں اسٹیٹ نہیں ہے۔

نئے گزٹ اعلامیہ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں اب گاڑیاں تین مخففات کی رہیں گی۔ تلنگانہ میں اب نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹی جی سابقہ کا استعمال کیا جائے گا۔ قبل ازیں ٹی ایس سابقہ کے ساتھ رجسٹرشدہ گاڑیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

تلنگانہ میں ا ے پی رجسٹریشن والی کئی گاڑیاں موجود ہیں۔ ان گاڑیاں کو اس وقت رجسٹریشن کرایا گیا تھا جب تلنگانہ، متحدہ ریاست آندھرا پردیش کا حصہ تھا۔

قبل ازیں بی آر یس حکومت نے ٹی ایس مخفف استعمال کرتے ہوئے اے پی نمبر والی گاڑیوں کے پلیٹس، ٹی ایس سے تبدیل کرانے کو لازمی قرار نہیں دیا تھا۔ اس طرح موجودہ کانگریس حکومت نے بھی ٹی ایس سابقہ کے ساتھ نمبر والی گاڑیوں کے پلیٹس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *