لوک سبھا انتخابات: بی جے پی نے 72 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی، تلنگانہ سے 6 ناموں کو منظوری

[]

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے مزید 72 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے پیر کی رات اپنے اجلاس میں ان ناموں کی منظوری دی تھی۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں یہ فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی 72 نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں 15 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔

دوسری فہرست میں مرکزی وزیر نتن گڈکری مہاراشٹر کے ناگپور سے، کرناٹک کے دھارواڑ سے پرہلاد جوشی، شمالی ممبئی سے پیوش گوئل، ہماچل پردیش کے ہمیر پور سے انوراگ سنگھ ٹھاکر، گروگرام (ہریانہ) سے راؤ اندرجیت سنگھ، وزیر منوہر لال کھٹر کو کرنال سے اور بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج انل بلونی کو گڑھوال سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

فہرست میں تلنگانہ سے 6 امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں جن میں محبوب نگر سے ڈی کے ارونا، میدک سے رگھونندن راؤ، نلگنڈہ سے سیدی ریڈی، پداپلی سے جی سرینواس، عادل آباد سے ناگیش اور محبوب آباد سے  سیتارام نائک شامل ہیں۔

ورنگل اور کھمم دو پارلیمانی نشستوں پر ابھی امیدواروں کے ناموں کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ ورنگل سے بی آر ایس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی آر رمیش کو ٹکٹ دینے کی تجویز ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *