سی اے اے کے نفاذ کے خلاف آسام میں اپوزیشن و طلبہ تنظیمیں سراپا احتجاج

[]

کانگریس، رائجور دل، آسام جاتیتابادی یووا چھاترا پریشد (اے جے وائی سی پی)، بائیں بازو کی جماعتوں اور دیگر نے اعلان کیا ہے کہ وہ سی اے اے کے خلاف پرامن اور جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ جبکہ  16 رکنی متحدہ اپوزیشن فورم، آسام (یو ایف اے) نے منگل کو سی اے اے کے خلاف احتجاج کے لیے 12 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب آسام پولیس نے اپوزیشن پارٹیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سی اے اے کے نفاذ کے خلاف ہڑتال ختم کریں وگرنہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *