[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یہاں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سالہ تجارتی تعاون کے منصوبے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا، آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینا اور نجی شعبوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا قیام ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی سٹرٹیجک تعلقات ہیں، ایرانی ہم منصب کے ساتھ مختلف معاملات پر مفید بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، توانائی اور آرٹ میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز زیر غور ہیں، ہم نے 2023 سے 2028 تک کے لئے باہمی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، معاہدے سے باہمی تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھے گی۔