[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج شام فری حلیم کی اطلاع کے ساتھ ہی عوام کا ہجوم ایک ہوٹل کے پاس ٹوٹ پڑا۔
یہ واقعہ آج ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موسی رام باغ علاقہ میں پیش آیا جہاں ہجوم جمع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑ رہا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کر دیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمین پولیس نے ہلکی سی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کر دیا اس دوران لاٹھی چارج کی اطلاع ملی تھی جسکی پولیس نے تردید کی۔
https://x.com/TeluguScribe/status/1767574649767100574?t=8UWcncSSroXgT800zysrNg&s=08
Crowding for ‘free Haleem ‘ (Spl Dish) leads to chaos in #Hyderabad
A restaurant in Moosarambagh had announced free Haleem on the first day of #Ramadan .Hundreds of individuals gathered creating chaos. Police had to intervene & resort to using mild force pic.twitter.com/d2fJsAqQiS
— Crime Reports India (@AsianDigest) March 12, 2024