[]
نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو لوک سبھا انتخابات کے لئے 43 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔
اس سے قبل 8 مارچ کو کانگریس نے پارٹی کے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔
آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں بتایا کہ دوسری فہرست میں آسام کی 12، مدھیہ پردیش کی 10، راجستھان کی 10، گجرات کی سات، اتراکھنڈ کی تین اور دمن اور دیو کی ایک نشست کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان امیدواروں میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے بیٹے نکول ناتھ چھندواڑہ، راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت جالور اور آسام کے کالیا بور سے موجودہ رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی اب جورہاٹ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
پارلیمانی حلقہ وار پارٹی امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔
آسام..
کوکراجھار (ایس یو) – گرجن مشہری، دھوبری- رقیب الحسین، درنگ-ادلگیری- دیپ بیان، گوہاٹی- محترمہ میرا برتاکور گوسوامی، دیپھو (ایس یو) – زویرام انگلینگ کریم گنج- حافظ رشید احمد چودھری، سلچر- سوریہ کانت سرکار، نگاؤں باردولوئی، کازیرنگا- محترمہ رشلینا ٹرکی، سونی پور- پریم لال گنجو، جورہاٹ- گورو گوگوئی۔
مدھیہ پردیش..
بھنڈ (ایس یو) – پھول سنگھ برایا، ٹیم گڑھ (ایس یو) – پنکج اہیروار، ستنا-سدھارتھ کشواہا، سدھی-کملیشور پٹیل، منڈلا (ایس یو) – اومکار سنگھ مارکم، چھندواڑہ-نکولناتھ، بیتول (ایس یو) – رامو ٹیکم۔
راجستھان..
چورو- راہل کاسوان، جھنجھنو- بجیندر اولا، الور- للت یادو، بھرت پور (ایس یو) سنجنا جاٹاؤ، ٹونک- سوائی مادھو پور- ہریش چندر مینا، جودھ پور- کرن سنگھ اچیردا، جالور- ویبھو گہلوت، ادے پور (ایس یو) – تاراچندرا مینا، چیتاڑ گڑھ۔ ادے لال اجانا
گجرات..
کچھ (ایس یو) نتیش بھائی لہان، بنسکٹھا-جینی بین ٹھاکر، احمد آباد ایسٹ-روہن گپتا، احمد آباد ویسٹ (ایس یو) بھرت مکوانہ، پوربندر-للت بھائی وسویا، باردولی (ایس یو) – سدھارتھ چودھری، ولساڈ (ایس یو) – اننت بھائی پٹیل۔
اتراکھنڈ..
ٹہری گڑھوال-جوت سنگھ گنٹاسولہ، گڑھوال-گنیش گوڈیال، الموڑہ (ایس یو) پردیپ ٹمٹا۔
پارٹی نے دمن اور دیو سے کیتن دیا بھائی پٹیل کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔