6 پارے: دونوں شہروں کی مختلف مساجد و دیگر مقامات پر نماز تراویح

[]

حیدرآباد: جامع مسجد حضرت فتح اللہ بیگ ؒ میں حافظ وقاری عبدالسبحان نمازِ تراویح میں روزانہ 6 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔

llلمرا گارڈن فنکشن ہال‘ ٹولی چوکی میں حافظ عمر فاروق حسامی نماز تراویح میں روزانہ 6 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

llلیک ویو بنجارہ گارڈن فنکشن ہال‘ روبرو کیر ہاسپٹل‘ روڈ نمبر 11 بنجارہ ہلز میں نماز تراویح میں حافظ وقاری سید نصیر الدین 6 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:45 بجے ہوگی۔

llتاج بینکویٹ ہال تراب نگر‘ عنبر پیٹ میں 6 پارے قرآن کریم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

llجامع مسجد وزیر النساء روبرو درگاہ حضرت کملی والے شاہ صاحبؒ، دبیر پورہ میں چاند رات سے پہلے عشرہ میں حافظ و قاری عاصم معین الدین خان 6 پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد چھتہ کمان، چھتہ بازار میں چاند رات سے نماز تراویح حافظ و قاری محمد ایوب احمد انصاری نقشبندی روزانہ 6 پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد چھلہ ناصر جنگ شہید، نزد مسلم جنگ پل، روبرو ایچ پی گیس کمپنی، بیگم بازار میں چاند رات سے نماز تراویح میں 6 پاروں کی تلاوت ہوگی۔ حافظ محمد عبدالرحیم فاروقی قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *