بگ بریکنگ _ ملک میں ’سی اے اے‘ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

[]

حیدرآباد۔ نریندر مودی حکومت نے ملک بھر میں سی اے اے نافذ کرنے کے فیصلہ پر عمل‌آوری شروع کردی ہے۔ بی جے پی نے 2019 لوک سبھا انتخاب سے قبل اپنے منشور میں شہریت ترمیم قانون ’سی اے اے‘ کو شامل کیا تھا۔

 

اور اب 2024 لوک سبھا انتخاب کے اعلان سے عین قبل اس کو پورے ملک میں نافذ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس کے تحت اب تین پڑوسی ممالک کے اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت مل سکے گی۔ اس کے لیے انھیں مرکزی حکومت کے  آن لائن پورٹل پر درخواستیں داخل‌کرنا ہوگا۔

 

واضح رہے کہ اقلیتوں اور شمال مشرقی ریاستوں کی جانب سے سی اے کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے باوجود ج مرکز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔شہریت ترمیمی قانون (شہریت ترمیمی ایکٹ) دسمبر 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔ اسے صدر جمہوریہ کی منظوری بھی مل گئی تھی۔

 

تاہم یہ ایکٹ نافذ نہیں ہوا تھا کیونکہ مکمل ضوابط وضع نہیں کیے گئے تھے۔ آج مرکزی حکومت نے ایک تازہ ترین نوٹیفکیشن اس سلسلے میں جاری کردیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *