الیکٹورل بانڈ پر ایس بی آئی کو سپریم کورٹ کی لتاڑ، 12 مارچ تک تفصیلات دینے کا حکم

[]

الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ الیکٹورل بانڈز پر سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا ملا ہے۔ آج  ہوئی سماعت کے دوران، سپریم کورٹ  نے ایس بی آئی کو کل  یعنی 12 مارچ تک مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس بی آیئ کی درخواست پر سماعات کرتے ہوئے عدالت نے پوچھا کہ آخر اسے الیکٹورل بانڈ کے اعداد وشمار یکجا کرنے اور اس کی تفصیلات دینے میں کیا دشواری پیش آ رہی ہے۔ عدالت نے ایس بی آئی کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے ایس بی آئی سے سوال کیا کہ گزشتہ 26 دنوں کے دوران آپ نے کیا کیا؟ اس پر ایس بی آئی نے کہا کہ ہمیں تفصیلات دینے میں کوئی دقت نہیں ہے لیکن تھوڑا وقت دیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *